0
Monday 3 Oct 2011 20:16

سیلا ب متاثرین کی مدد کے لئے پاکستان آرمی کا آپریشن اپنے عروج پر

سیلا ب متاثرین کی مدد کے لئے پاکستان آرمی کا آپریشن اپنے عروج پر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آرمی کے دستے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاک آرمی کے بائیس ہزار جوان ایک سو پانچ کشتیوں اور دو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز کی مدد سے اس آپریشن میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 66,000 افراد کو اس مصیبت کی نذر ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔ جبکہ پاک آرمی نے 12,839 ٹن راشن سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا ہے۔ پاک آرمی کے ڈاکٹرز اب تک 90,000 مریضوں کا چیک اپ کر کے انہیں طبی امداد مہیا کر چکے ہیں جس سے سانگھڑ، میرپور، مٹھی، میرپورخاص، عمر کوٹ اور بدین کے لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ پاک آرمی کے جوان ان امدادی کاموں میں تندہی سے سرگرم عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 103415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش