0
Saturday 28 Jan 2023 18:20

این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہیں ملا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے، زمرک اچکزئی

این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہیں ملا تو اسلام آباد میں احتجاج کرینگے، زمرک اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہ ملنے پر وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے یقین دہانی پر چند روز انتظار کرینگے۔ اگر یقین دہانی پوری نہ ہوئی تو بلوچستان کی صوبائی حکومت لائحہ عمل دے گی۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے ہفتے تک قسط نہ ملی تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 1038231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش