0
Thursday 6 Oct 2011 01:58

عسکریت پسندوں کو امریکا نے مخالف نظریات کو شکست کیلئے بنایا، زرداری

عسکریت پسندوں کو امریکا نے مخالف نظریات کو شکست کیلئے بنایا، زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف زرداری نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی امن کے سینئر ایڈوائزر اسٹیفن جے ہیڈلے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جاری رکھے گا، چاہے حالات جیسے بھی ہوں، اسٹیفن جے ہیڈلے نے انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے اقدامات کو سراہا۔ اسٹیفن جے ہیڈلے نے ایوان صدر اسلام آباد میں صد آصف زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک بھی موجود تھے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو زمینی حقائق کا بہتر پتہ ہے اس لیے عسکریت پسندوں کے خلاف بہتر طریقے سے لڑ سکتا ہے۔ 
پاکستانی صدر نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو ماضی میں امریکا نے اپنے مخالف نظریات کو شکست دینے کے لیے پیدا کیا تھا، اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندانہ ذہنیت کیخلاف جنگ طویل عمل ہے، موجودہ حالات میں اتحادیوں کے درمیان زیادہ مشاوت اور بہتر تعاون کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ پروفیسر برہان الدین ربانی کا قتل امن عمل کے لیے دھچکا ہے لیکن ان کی ہلاکت افغان عوام کو امن کے حصول سے نہیں روک سکتی۔ اسٹیفن ہیڈلے نے انتہا پسندی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 104031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش