0
Monday 13 Mar 2023 19:33

نجی اسکول میں صہیونی ریاست کا جھنڈا لہرانا قائداعظم کے نظریے سے کھلا اختلاف ہے، علی نقوی

نجی اسکول میں صہیونی ریاست کا جھنڈا لہرانا قائداعظم کے نظریے سے کھلا اختلاف ہے، علی نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی نقوی نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے میں منعقدہ تقریب میں قبلہ اول پہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کا جھنڈا اٹھانا قائداعظم محمد علی جناح کے افکار سے کھلا اختلاف اور امت مسلمہ سے غداری ہے۔ صوبائی دفتر سے جاری بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ظالم و جابر، لاکھوں مسلمانوں کے قتل میں ملوث صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی بحالی جیسے اقدامات کی راہ میں سب سے پہلے ہم رکاوٹ ہونگے، بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے کسی طور ظالم و جابر صہیونی ریاست کی حمایت نہیں کریں گے اور جو ایسا کریگا تو اس کو ہر صورت روکا جائےگا، تمام پاکستانی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین و قبلہ اول کی آزادی تک یہ حمایت جاری رکھیں گے۔

علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم حکومت سندھ بالخصوص وزارتِ تعلیم اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ نجی اسکول کے مذکورہ عمل کے حوالے سے فی الفور کاروائی کی جائے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے افکار و نظریات سے انحراف پہ تحقیقاتی کاروائی کی جائے، نیز کیمبرج، او لیول کے نصاب سے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور خلیج کے حوالے سے موضوعات کا خارج کیا جانا تاریخ کے ساتھ غداری اور آنے والی نسل کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا اسرائیل جانا اور اب یہ اقدامات اسرائیل سے متعلق ہمدردی پیدا کرنا اور نئی نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا، حکومت سے مسائل کے حل کیلئے فی الفور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1046516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش