0
Sunday 19 Mar 2023 15:46

زمان پارک سے گرفتار پی ٹی آئی کے 102 کارکنوں کا جمسانی ریمانڈ منظور

زمان پارک سے گرفتار پی ٹی آئی کے 102 کارکنوں کا جمسانی ریمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے زمان پارک آپریشن کے دوران گرفتار 102 پی ٹی آئی کارکنان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈیوٹی جج نے ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ زمان پارک آپریشن کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس نے تین گاڑیوں میں سخت سکیورٹی میں کینٹ کچہری میں پیش کیا اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کر لیا اور پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
 
عدالت نے کل ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پیشی کے موقع پر متین الرحمان نامی ملزم کی کچہری میں طبیعت خراب ہو گئی۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے ملزم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ملزم متین کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم متین کو کچہری میں پیشی کے وقت دل کی تکلیف ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1047527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش