0
Tuesday 21 Mar 2023 21:16

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا مرکز کو خط، صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کا مطالبہ

نگراں وزیراعلیٰ کے پی کا مرکز کو خط، صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان نے مرکزکے ذمے صوبے کے واجب الادا اربوں روپے کے حصول کے لیے مرکز کو مراسلہ ارسال کردیا جبکہ بجلی منافع کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ وزیراعظم کو ارسال کردہ تحریری مراسلے میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی موجودہ مالی مشکلات کو کم کرنے کے لئے وزیراعظم خصوصی تعاون کریں، مرکز کے ذمے ضم اضلاع کے ترقیاتی اور موجودہ بجٹ کی مد میں 2019 سے اب تک 144 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے اے آئی پی پروگرام کی مد میں اب تک 469 ارب روپے، فیڈرل ٹیکس اسائنمنٹ کی مد میں 25 ارب روپے، بجلی کے خالص منافع کی مد میں تقریبا 50 ارب روپے، تیل اور گیس کی رائلٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے، صوبے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تحت چار زیر تعمیر ڈیموں کی بروقت تکمیل کے لئے 935 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے لئے 10 ارب روپے فراہم کیے جائیں اورصوبے میں بجلی کی پیداوار کے لئے مختص کردہ 100 ایم ایم سی ایف گیس بحال کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1047933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش