0
Saturday 25 Mar 2023 17:32

ایران کیخلاف بائیڈن کی حکمت عملی "معاہدہ اور نہ ہی بحران" ہے، امریکی میڈیا

ایران کیخلاف بائیڈن کی حکمت عملی "معاہدہ اور نہ ہی بحران" ہے، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ای مجلے بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کے خلاف ''معاہدہ اور نہ ہی بحران'' کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ شام کے شمالی علاقوں میں واقع امریکہ کے غیرقانونی فوجی اڈوں پر ہونے والے حالیہ راکٹ حملوں کے بعد مزاحمتی مراکز کے خلاف امریکی لڑاکا طیاروں کی ہوائی بمباری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بلومبرگ نے لکھا ہے کہ امریکہ کا حالیہ رویہ، ایران کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جامع پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ بلومبرگ نے لکھا کہ ایران کے حوالے سے جوبائیڈن کی اختیار کردہ سیاست؛ بحران سے اجتناب اور ساتھ ہی ساتھ، مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لئے ایران کے خلاف اپنے اقتصادی دباؤ کو بھی برقرار رکھنا ہے۔ 

امریکی اخبار کے مطابق کینیڈین وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ایران کے حوالے سے اختیار کردہ اپنی مذکورہ پالیسی کو بیان کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔۔ میں تاکید کرتا ہوں کہ امریکہ لڑائی نہیں چاہتا۔۔ تاہم اپنی فورسز کی حفاظت کے لئے امریکہ، طاقت کا استعمال کرے گا! رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکمت عملی ''نہ معاہدہ اور نہ ہی بحران'' کے اصول پر مبنی ہے جسے مزید جاری نہیں رکھا جا سکتا جبکہ ایران، امریکہ کو درپیش پیچیدہ ترین مسئلے میں بدل چکا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق یہ مسئلہ اتنا ایک پیچیدہ و دشوار ہے کہ جس نے بائیڈن حکومت کو لاچار کر کے بری طرح جمود کا شکار بنا دیا ہے! 
 
خبر کا کوڈ : 1048663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش