0
Friday 31 Mar 2023 16:36

انتخابات سے خوفزدہ نون لیگ چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے، عمران خان

ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے
انتخابات سے خوفزدہ نون لیگ چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات سے خوفزدہ نون لیگ چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے۔ عمران خان نے ٹوئٹ کی کہ نون لیگ نے جیسے1997ء میں نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرنے والے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر حملے کیلئے سپریم کورٹ پر دھاوا بولا، ویسے ہی ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے، کیونکہ انتخابات سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرینگے، جو اس سازش کیخلاف کھڑی ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنی وکلاء برادری سے خصوصی اپیل ہے کہ آئینِ پاکستان اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کیلئے اسی طرح آگے بڑھ کر کردار ادا کریں، جیسا انہوں نے2007ء کی وکلاء تحریک کے دوران کیا۔
خبر کا کوڈ : 1049791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش