0
Friday 2 Jun 2023 21:15

جبران ناصر جبری اغوا کے 24 گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گئے

جبران ناصر جبری اغوا کے 24 گھنٹے بعد گھر واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کئے جانے کے 24 گھنٹے بعد واپس اپنے گھر پہنچ گئے۔ ایس ایس پی جنوبی سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ جبران ناصر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے پولیس ٹیم ان کے پاس جائے گی۔ قبل ازیں ایک ویڈیو پیغام میں منشا پاشا نے کہا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اور ہاتھوں میں پستول اٹھائے تقریباً 15 افراد نے ہماری گاڑی کو گھیرا اور جبران کو زبردستی لے گئے، ساتھ ہی انہوں نے جبران کے لئے آواز اٹھانے اور کی خیریت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی۔ منشا پاشا نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ہمیں کار سے باہر نکالنے کے لئے صرف چیختے رہے اور کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 1061588
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش