0
Monday 31 Aug 2009 09:24

چمن،نیٹو کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ٹینکرز پر راکٹ حملہ،11تباہ

چمن،نیٹو کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ٹینکرز پر راکٹ حملہ،11تباہ
چمن:چمن کے قریب پاک افغان سرحد پر کسٹم ہاوس اور ایف سی کے دفتر کے قریب دھماکے کے بعد نیٹو فورسز کے متعدد آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے لئے پورے شہر میں صرف 2گاڑیاں ہیں جو اتنے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو کے لئے ناکافی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق چمن بارڈر کے قریب نیٹو فورسز کیلئے جنگی سامان لے جایا جا رہا تھا اور جس میں1500 ٹینکرز اور بکتر بند گاڑیاں تھیں پر نا معلوم مقام سے راکٹ فائر کیا گیا جس کے فوری بعد بڑے پیمانے آگ لگ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق چمن بارڈر پر اتنی بڑی تعداد جمع ہو جانے کی وجہ ایک روز قبل پاک افغان ٹریفک بند ہو جانا ہے۔جائے وقوع کے قرب ہی رہاشی علاقہ بھی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز نیٹو کے ٹینکرز کے قریب سے ایک بم بھی بر آمد ہوا تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا تھا ۔

خبر کا کوڈ : 10812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش