0
Saturday 29 Oct 2011 11:31

پاکستان حقانی نیٹ ورک کی مدد کر رہا ہے، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نیٹو کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پینٹاگون

پاکستان حقانی نیٹ ورک کی مدد کر رہا ہے، دہشتگردوں کی پناہ گاہیں نیٹو کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پینٹاگون
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو دی جانیوالی رپورٹ میں کہا ہے کہ مجموعی طور پر افغانستان میں فورسز پر حملے گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کم ہوئے ہیں، پینٹاگون کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑی شخصیات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور شدت پسند اب بھی طاقتور ہیں۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی نیم دلی سے شرکت، محدود کارروائیاں اور شدت پسندوں کو محفوظ ٹھکانے بنانے کا موقع فراہم کرنا افغانستان میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے ہیں، اسلام آباد حقانی نیٹ ورک کی مدد کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق پینٹاگان نے کانگریس کو بھیجی گئی شش ماہی رپورٹ میں الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں طالبان کے محفوظ ٹھکانے نیٹو فورسز کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل کرٹس اسکیپیروٹی نے پینٹاگان کے رپورٹرز کو بتایا کہ سرحد پار سے طالبان جس طرح افغانستان میں نیٹو فورسز پر راکٹ برساتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ طالبان کو پاکستانی حکام کا تعاون حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 110108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش