0
Thursday 27 Oct 2011 23:17

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف واضح کارروائی اور افغان امن عمل میں کردار ادا کرے، ہلیری کلنٹن

پاکستان دہشتگردوں کیخلاف واضح کارروائی اور افغان امن عمل میں کردار ادا کرے، ہلیری کلنٹن
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے پاکستان سے دہشتگردوں کے خلاف واضح کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے لیکن ساتھ ہی طالبان سے مفاہمت کے لئے مدد بھی طلب کر لی ہے۔ کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکی کمانڈرز حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں۔ پاکستان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان سے افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ امن عمل میں شرکت کیلئے پاکستان طالبان اور دیگر دہشتگرد گروہوں پر دباؤ ڈالے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والے حملوں پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں لڑائی، مذاکرات اور ترقی کی اسٹریٹجی پر عمل پیرا ہیں۔ اس موقع پر ارکان کانگریس نے پاکستان سے بگڑتے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا۔ رکن کانگریس نے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں کامیابی ممکن نہیں۔ پاکستان کی فوجی امداد روکی جا سکتی ہے لیکن سول امداد جاری رہنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 109812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش