0
Saturday 5 Nov 2011 21:12

پی پی جنوبی پنجاب کی تنظیم علیحدہ صوبہ بنانے کی جانب قدم ہے، منظور وٹو

پی پی جنوبی پنجاب کی تنظیم علیحدہ صوبہ بنانے کی جانب قدم ہے، منظور وٹو
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب کی تنظیم علیحدہ صوبہ بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ پنجاب اسمبلی میں مناسب موقع پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد لائیں گے۔ وفاقی وزیر منظور وٹو نے یہ بات لاہور میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ مناسب موقع پر جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد لائی گئی تو کوئی مخالفت نہیں کر سکے گا۔ جو قرارداد کی مخالفت کرے گا وہ سیاسی طور پر تباہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی مخاصمت ہے کوئی جھگڑا نہیں، شہباز شریف کی زرداری کے خلاف نازیبا باتیں سیاسی رواداری کے برعکس ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر منظور وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کو صوبوں میں تقسیم کرنے کے فیصلہ پر اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی تو ارکان اس کی تائید کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر سے ملاقات کے بعد منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی جو مخالفت کرے گا سیاسی طور پر ختم ہو جائے گا۔ پیپلزپارٹی اگر پنجاب حکومت کو ہٹانے کا فیصلہ کرے تو فارورڈ بلاک کچھ نہیں کر سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا اصل جھگڑا عمران خان سے ہے، پنجاب حکومت کی تحریک ناکام ہو جائے گی۔ اس موقع پر جہانگیر بدر نے کہا کہ ہم دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ غلط زبان استعمال نہیں کرنا چاہتے، پنجاب حکومت سیاسی غلطی اور طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 111918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش