0
Tuesday 8 Nov 2011 19:43

مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان نے علیحدہ پارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا

مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان  نے علیحدہ پارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ فنکشنل لیگ اور ق لیگ کے بعض ایم این اے اور سینیٹر سمیت سیاست دانوں کے ایک گروپ نے علیحدہ پارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور تحریک انصاف سے الحاق کے لئے عمران خان سے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فنکشنل لیگ کے ایم این اے جہانگیر ترین، ق لیگ کے ایم این اے اویس لغاری، ان کے بھائی سینیٹر جمال لغاری، سابق وزیر مملکت اسحاق خان خاکوانی اور قصور سے سابق ایم این اے محمد طفیل سمیت ایک گروپ نے علیحدہ پارٹی تشکیل دے کر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی بنانے کی صورت میں ان کی اسمبلی اور سینیٹ کی رکنیت فلور کراسنگ کے زمرے میں آ کر ختم ہوتی ہے تو وہ اس کے لئے بھی تیار ہیں۔ نئی پارٹی کے لئے پاکستان جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، پاکستان نیشنل موومنٹ سمیت مختلف نام زیر غور ہیں، نئی پارٹی کے اعلان سے پہلے اِن رہنماوں کی تحریک انصاف سے الحاق کے لئے عمران خان سے بات چیت جاری ہے اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اس گروپ کے ارکان نے ملاقاتیں کی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پارٹی کی تشکیل اور الحاق کے بارے میں عید کی چھٹیوں کے بعد اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔اس بارے میں تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات عمر چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین جیسے صاف سیاستدانوں کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں لیکن ہم اپنی پالیسی کے تحت کسی کرپٹ سیاستدان کو ساتھ ملانے کو تیار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 112460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش