0
Tuesday 9 Apr 2024 12:38

سانحہ ہڈور، تمام مجرمان کی شناخت ہو گئی، جلد پکڑیں گے، اپیکس کمیٹی

سانحہ ہڈور، تمام مجرمان کی شناخت ہو گئی، جلد پکڑیں گے، اپیکس کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل سمیت سول و ملٹری آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال کے تناظر میں گلگت بلتستان میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ہڈور کے مقام پر بے گناہ مسافر خواتین، بچوں اور بزرگوں پر دہشت گردوں کی طرف سے بزدلانہ کارروائی کے تمام مجرموں کو نشاندہی ہوگئی ہے اور جلد تمام مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس طرح کے بزدلانہ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
 
 ماہ رمضان المبارک کے دوران صوبے میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے۔ گلگت بلتستان میں مستقل امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ اور قانون کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صوبے میں نفرت انگیز تقاریر اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے الرٹ ہیں، مربوط اور منظم انٹیلی جنس نیٹ ورک کے ذریعے نقص امن پیدا کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1127691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش