0
Wednesday 10 Apr 2024 03:42

عید محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی، باہمی اتحاد و یکجہتی کا دن ہے، صدر زرداری

عید محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی، باہمی اتحاد و یکجہتی کا دن ہے، صدر زرداری
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عید الفطر خوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی، باہمی اتحاد و یکجہتی کا دن ہے۔ عیدالفطر پر قوم کے نام پیغام میں صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھاکہ عیدالفطر پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، دعاگو ہوں کہ یہ دن ہمارے لیے ڈھیروں برکتیں، خوشیاں، امن اور سلامتی لائے، اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ ہمیں رمضان المبارک کی سعادتیں اور خوشیاں نصیب ہوئی، عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے، معاشرے کے محروم طبقات کیلئے ایثار و قربانی کا دن ہے۔

صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں، یتیموں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں، بحیثیت قوم رکاوٹیں دور کرنے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اخوت، رواداری، سماجی و معاشی انصاف اور باہمی اتحاد و یکجہتی سے سرشار ہوکر متحد اور مضبوط قوم بننے کی کوشش کریں۔ صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم غزہ و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے، اسرائیل کا ظلم، بربریت اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1127830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش