0
Thursday 11 Apr 2024 22:43

نکاراگوا نے جرمنی میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا

نکاراگوا نے جرمنی میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کی ڈوئچے ویلے خبر رساں ایجنسی نے ویانا میں نکاراگوا کے سفارتخانے کے ایک ملازم سے نقل کرتے ہوئے جرمنی میں اس کے سفارتخانے کے مستقل بند ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔

نکاراگوا کی حکومت نے حال ہی میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں جرمنی کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ جس میں کہا گیا تھا کہ برلن کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کو دی جانے والی فوجی امداد "نسل کشی کے خلاف کنونشن" سے متصادم ہے۔

آسٹریا میں نکاراگون سفارتخانے کے نمائندے کے مطابق برلن میں ماناگوا کے سفارتخانے کی بندش کے بعد اب اس سفارتخانے سے متعلق تمام فرائض آسٹریا میں نکاراگوا کے نمائندہ دفتر کو منتقل ہو جائیں گے اور مستقبل میں تمام قونصلر فرائض بھی ویانا سے ہی ادا کئے جائیں گے۔

یورونیوز کے مطابق برلن نے غاصب صیہونی رژیم کی فوجی حمایت پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ "اسرائیل کی سلامتی" ہی ہماری "خارجہ پالیسی کا نچوڑ" ہے۔

نکاراگوا نے غزہ میں نام نہاد انسانی امداد کی ترسیل کے ساتھ ساتھ غاصب صیہونی رژیم کو بھی جرمنی کی جانب سے فوجی حمایت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1128027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش