اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان" آج استنبول میں اپنے قوصل خانے میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے اس سفارتی حصے میں آنے والے افراد اور ایرانی سائلین سے ملاقات و گفتگو کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے قونصل سیکشن کے عملے کے ساتھ ایک منعقدہ نشست میں شرکت کی۔ اس دوران حسین امیر عبداللہیان نے عملے کے ساتھ مختلف موضوعات اور ایرانی سائلین کی سفارتی مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ استنبول میں قونصل سیکشن کے عملے کے ساتھ نشست میں انہوں نے ملک سے باہر ایرانی شہریوں کی رضامندی کو صدر "سید ابراہیم رئیسی" کی اولین ترجیح قرار دیا۔