0
Wednesday 17 Apr 2024 20:37
اسرائیل اپنے دفاع کیلئے جو ضروری ہوگا، وہ کریگا

ایران اسرائیل کشیدگی، نیتن یاہو نے تحمل سے کام لینے کا عالمی دباؤ مسترد کر دیا

ایران اسرائیل کشیدگی، نیتن یاہو نے تحمل سے کام لینے کا عالمی دباؤ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی میں تحمل سے کام لینے کا عالمی دباؤ مسترد کر دیا۔ اسرائیلی کابینہ سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ برطانوی اور جرمن وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں واضح کر دیا ہے کہ دوستوں کی قابل قدر تجاویز اپنی جگہ لیکن اسرائیل اپنے فیصلے خود کرے گا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا، وہ کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ ایران کو اس کے حملے کا جواب دے گا۔ جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا کہ مشرق وسطیٰ غیر متوقع صورتحال میں جانے کا متحمل نہیں ہوسکتا، خطے کے تمام فریقین کو ہوشیاری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1129354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش