0
Wednesday 17 Apr 2024 23:46

تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا ملتان پریس کلب کے سامنے مزارات کی خستہ حالی کیخلاف زبردست احتجاج

تحریک نفاذفقہ جعفریہ کا ملتان پریس کلب کے سامنے مزارات کی خستہ حالی کیخلاف زبردست احتجاج
اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع 8 شوال کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی منایا گیا، اس موقع پر مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا، ماتمداری کا انعقاد کیا گیا جبکہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ ریجنل کونسل ملتان کی جانب سے پریس کلب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ٹی این ایف جے صوبائی پنجاب کے صدر علامہ سیدباقرعلی نقوی، صوبائی سینئر نائب صدر سید قمر حسنین نقوی، ناظم الامور ملتان ریجن سید سعید زیدی، صدر ملتان ریجن سید محتشم نقی نقوی، صدر ضلع ملتان سید سجاد زیدی، نائب صدر شیخ نصیر حسین ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سید آل رضا کاظمی، شیخ عدنان اور ایڈووکیٹ عدنان حیدری بمع وکلا برادری، سید مبشر نقوی، حشمت رضا بہلول، سید سجاد نقوی، راقب حسنین راقب، لئیق رضا، عمار مہدی، سید حسن نقوی اور مختار اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مختار آرگنائزیشن، ابراہیم اسکاوٹس(اوپن گروپ)کے عہدیداران اور مختلف ماتمی سالار کررہے تھے۔

 مظاہرین نے قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامدعلی شاہ موسوی کی تصاویر، مختلف بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر جنت البقیع کی ازسرنوتعمیر کیلئے مطالبات درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید باقرعلی نقوی نے مسلم حکمرانوں سمیت ہر غیرت مند کلمہ گو سے مطالبہ کیاکہ جو بھی عشق رسالت کا دعویدار ہے جو بھی مودت اہلبیت کا پرچارک ہے جو بھی امہات المومنین و پاکیزہ صحابہ کبار کا جانثار ہے، وہ جنت البقیع و جنت المعلی سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والے مزارات کی بحالی کیلئے آواز بلند کرے۔ اگر اہل ایمان نے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک نہ کیا تو روئے زمین پر ان سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا جائے گا اور کوئی آخرت میں بھی شافع محشر رسول خدا کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ 8 شوال کا احتجاج کسی ذات یا جماعت کیخلاف نہیں بلکہ عظیم اسلامی اور انسانیت کے ورثے کے تحفظ کے لئے ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جنت البقیع اور جنت المعلی کے مزاراتِ مقدسہ کی مسماری کو پورے سوسال ہوچکے ہیں لیکن اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے خاموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر عالم اسلام سمیت پوری انسانیت کی اصلاح و فلاح، کامیابی و سرفرازی اور خوش بختی و سعادت کا راز مزارات مقدسہ کی ازسر نوتعمیر اور عظمت رفتہ کی بحالی میں مضمر ہے۔ حشمت رضا بہلول نے کہا کہ دین اسلام تمام نوع انسانی کے حقوق کا احترام کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش