0
Friday 19 Apr 2024 07:30

اسرائیل کے حملے کی اطلاعات، ایرانی ٹی وی نے تازہ ترین صورتحال دکھا دی

اسرائیل کے حملے کی اطلاعات، ایرانی ٹی وی نے تازہ ترین صورتحال دکھا دی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سائبر اسپیس سینٹر کے ترجمان حسین دلیریان نے کہا ہے کہ اصفہان کی فضا میں 3 ڈرون تباہ کر دیئے گئے۔ حسین دلیریان نے کہا ہے کہ میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے فوجی اڈے پر لگا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اصفہان یا ملک کے دیگر حصوں میں کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا۔ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی، جسے مار گرایا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے فوجی ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔ دوسری جانب ایرانی ٹی وی نے اصفہان شہر کی تازہ ترین صورتحال لائیو دکھا دی۔ ایرانی ٹی وی پر بتایا گیا کہ اصفہان شہر میں حالات اور سکیورٹی مکمل طور پر پُرسکون ہے اور لوگ اپنی معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ایرانی ٹی وی پر بتایا اور دکھایا گیا کہ ایک دو گھنٹے پہلے فضا میں آوازیں سنائی دی تھیں، جو کہ کئی چھوٹے ڈرونز کی تھیں جنہیں گولی مار دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1129654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش