0
Friday 19 Apr 2024 10:11

کرپشن معاشرے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مشتاق احمد

کرپشن معاشرے کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مشتاق احمد
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین آزاد کشمیر احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ نے کہا ہے کہ احتساب کا مقصد کسی ادارے یا فرد کی پگڑی اچھالنا نہیں بلکہ قانون و قاعدے کی عملداری کر کے ریاست سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے، کرپشن معاشرے کا وہ ناسور ہے جو ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ احتساب بیورو میں سب سے زیادہ شکایات ادارہ ترقیات میرپور کے پلاٹوں کے متعلق ہیں۔ ادارہ ترقیات کے ذمہ داران احتساب بیورو کی طرف سے نوٹسز کا فوری جواب دیں۔ جن جن اداروں کے ذمہ شکایات ہیں وہ جواب دینے میں سستی اور غفلت نہ کریں۔ جملہ ترقیاتی و غیر ترقیاتی اداروں میں سابقہ مالی سال کے دوران مہیا کیے گے فنڈز کے خلاف اخراجات اور ان سے عوام الناس اور محکمہ کو کتنا فائدہ ہوا ہے پر مفصل رپورٹ فراہم کی جائیں۔ آزاد کشمیر میں صاف شفاف اور بلاتخصیص احتسابی عمل کے لئے عوام الناس اور شکایات کنندگان کی شکایات کے ازالے کے لیے تما م قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران ڈویژنل و ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ حکومتی وسائل کو قانون و قاعدے کے مطابق استعمال میں لائیں اور ریاستی وسائل کے نتائج زمین پر نظر آنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں کو ادارہ ترقیات میرپور کے متعلق متعدد شکایات ہیں اوورسیز کی شکایات ترجیح بنیادوں پر حل کی جائیں۔ میرپورکی تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں بدعنوانی، لاپروائی اور غفلت کرنے والوں کو سزا و جزا کے عمل سے گزرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 1129661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش