0
Sunday 27 Nov 2011 20:41

ضیاءالامت فائونڈیشن کے زیراہتمام پیر محمد کرم شاہ الازہری سیمینار

ضیاءالامت فائونڈیشن کے زیراہتمام پیر محمد کرم شاہ الازہری سیمینار

اسلام ٹائمز۔ ضیاءالامت فائونڈیشن اسلام آباد کے زیراہتمام نباص عصر، مفسر قرآن، عظیم سیرت نگار، ضیا الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری سیمینار اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت پیر محمد کرم شاہ الازہری کے فرزند ارجمند امین حسن کرم حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیرالسالکین بھیرہ شریف نے کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کا شرف قاری گلزار خطیب فیصل مسجد نے حاصل کیا۔ نعت رسول مقبول ص قاری تصور حسین چشتی نے پڑھی۔ 
تقریب میں دوسروں کے علاوہ احمد عظیم، کونسلر مصر ایمبیسی، جی حق محمد، ڈاکٹر ضیا الحق، سید عصمت شاہ گیلانی اور ڈاکٹر امتیاز الحق نے خصوصی شرکت کی۔  مقررین نے پیر محمد کرم شاہ الازہری کی شخصیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس پر آشوب دور میں ہم اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 117754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش