0
Tuesday 29 Nov 2011 01:27

وہاڑی،انجمن تاجران اور متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام نیٹو حملہ کے خلاف ریلی

وہاڑی،انجمن تاجران اور متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام نیٹو حملہ کے خلاف ریلی
اسلام ٹائمز۔ نیٹو کے پاکستان پر فضائی حملے کے خلاف مرکزی انجمن تاجران اور متحدہ علماء کونسل وہاڑی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، ٹی ایم اے چوک میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین حاجی تاج دین، صدر ارشاد حسین بھٹی، رائو خلیل احمد، مولانا جمشید اقبال، علامہ غلام قنبر عسکری، شیخ خالد مسعود ساجد نے کہا کہ نیٹو فورسز کا حملہ پاکستان پر جارحیت ہے، حکومت امریکی آقائوں کے سامنے جُھکی ہوئی ہے، وقت آگیا ہے حکومت پاکستان بے مقصد جنگ سے باہر نکل آئے، اگر حکمران اسی طرح جُھکے رہے تو آج 28 فوجی ہیں کل 28ہزار اور پرسوں 28 لاکھ ہمارے فوجی جوان مارے جائیں گے لہذا حکومت نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے لا تعلقی کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 118244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش