0
Tuesday 29 Nov 2011 01:01

امریکہ اور نیٹو کے خلاف بھرپور جوابی کاروائی کی جائے، قبائل کا حکومت سے مطالبہ

امریکہ اور نیٹو کے خلاف بھرپور جوابی کاروائی کی جائے، قبائل کا حکومت سے مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ قبائل کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستان کی خودمختاری اور سرحدی خلاف ورزیوں پر ہماری ملٹری اور سول قیادت زبانی جمع خرچ بیانات پر اکتفاء کرتے ہوئے چند دن کے لئے عارضی طور پر عوامی رد عمل کو روکنے کے لئے نیٹو سپلائی بند کر دیتی ہے لیکن اندرون خانہ ملٹری و سول قیادت دونوں ہی امریکہ و نیٹو کے ساتھی ہیں۔ لگتا ہے اب زبانی جمع خرچ دھمکیاں بھی کام نہیں آئیں، نیٹو کے جنگی ہیلی کاپٹروں کی قبائلی علاقوں پر ایک بار پھر نچلی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ قبائل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو امریکہ اور نیٹو کے خلاف بھرپور جوابی کاروائی کی جائے اگر ایسا نہ ہو تو پھر یقینا دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ اگر اب بھی امریکہ کی اس جارحیت کا جواب نہ دیا گیا  تو واضح ہو جائے گا کہ ملٹری اور سول قیادت دونوں ہی امریکہ اور نیٹو کے ساتھی ہیں اور سب کچھ ان کی مرضی سے ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 118232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش