0
Wednesday 30 Nov 2011 16:58

پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون 5 نکات سے مشروط کرنے کا فیصلہ

پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون 5 نکات سے مشروط کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امر یکہ سے تعاون کو 5 نکات سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکہ سے ڈرؤن حملوں کی بندش اور اور افغان پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو بھی مدنظر رکھنے کا مطالبہ کیا جائیگا، وفاقی کابینہ نے لاہور کے اجلاس میں نکات کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینگے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے نٹیو فورسز کے پاکستانی فوجی اہلکاروں پر حملے کے بعد جہاں سخت موقف اختیار کیا ہے وہی اب یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ سے تعاون کو 5 نکات سے مشروط کیا جائیگا جن میں امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملے فوری بند کرنا ہونگے، پاکستان کی خودمختاری اور سرحدوں کا احترام کرنا ہوگا، دونوں ملکوں کے تعلقات میں کسی بھی ملک کی بالادستی نہیں ہو گی، تعلقات باعزت ہونگے، امریکہ کو افغان پالیسی کے معاملے میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز لاہور میں ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں ان تمام نکات کی منظوری دی گئی ہے اور آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی مشترکہ اجلاس میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینگے۔
خبر کا کوڈ : 118699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش