0
Saturday 3 Dec 2011 00:36

افغانستان میں نیٹو فورسز سپلائی کی بندش کا مسلسل ساتواں دن

افغانستان میں نیٹو فورسز سپلائی کی بندش کا مسلسل ساتواں دن
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کے حملے کے بعد چمن اور طورخم کے راستے افغانستان کو نیٹو کی سپلائی ساتویں روز بھی بند رہی، ہزاروں نیٹو ٹرالر اور آئل ٹینکر مختلف ٹرمینلز پر کھڑے ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کو کراچی واپس بلا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعہ اور ہفتہ کی رات پاکستانی چیک پوسٹوں پر نیٹو کے ہیلی کاپٹروں کے حملے میں پاکستانی جوانوں کی شہادت کے خلاف طورخم اور بلوچستان کے راستے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کی سپلائی بدستور بند رہی۔
طورخم، نوشہرہ، جمرود، کوئٹہ، چمن اور دیگر علاقوں میں قائم درجنوں ٹرمینلز پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز جن میں خوردنی اشیا دفاعی سامان اور دیگر آلات ہیں کھڑے ہیں جبکہ سینکڑوں آئل ٹینکرز کو کراچی واپس بلا لیا گیا، نیٹو کی سپلائی سات روز سے معطل ہونے کے باعث افغانستان میں اتحادی افواج کو ایندھن اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، ماہرین کے مطابق اگر سپلائی کی بندش اسی طرح جاری رہی تو نیٹو کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 119246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش