0
Saturday 3 Dec 2011 19:48

طالبان اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ جو کوئی بھی ہتھیار اٹھاتا ہے وہ اچھا نہیں ہو سکتا،رحمن ملک

طالبان اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ جو کوئی بھی ہتھیار اٹھاتا ہے وہ اچھا نہیں ہو سکتا،رحمن ملک
اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کیلئے ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کسی شرپسند کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی، نیٹو حملے کے بعد پاکستانی اقدامات کی دشمن بھی تعریف کر رہے ہیں، میمو کے معاملے پر جس فورم پر بلا یا گیا ضرور جاؤنگا، میمو کے متعلق کوئی بات تسلیم نہیں کی صرف کمنٹ کیا، میں بھی میمو کے متعلق اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا والے جانتے ہیں، میرے نزدیک کوئی طالبان اچھے یا برے نہیں ہوتے کیونکہ ہتھیار اٹھانے والا کوئی بھی شخص اچھا نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کچھ کہ لوگ صدر آصف علی زرداری کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں اعصاب کی جنگ ہوتی ہے اور صدر آصف علی زرداری کے اعصاب جیل میں رہنے سے سب سے زیادہ مضبوط ہیں جب سیاست ہو رہی ہو تو سیاستدان ایک دوسرے کے خلاف سیاسی پتے کھیلتے ہیں پیپلز پارٹی ان کا بھی مقابلہ کرے گی۔
انہو ں نے کہا کہ میں نے میمو سکینڈل کے حوالے سے کسی بھی بات کو تسلیم نہیں کیا صرف اس پر کمنٹ کیا تھا اور میں بھی میمو کے معاملے بارے اتنا ہی جانتا ہوں جتنا کہ میڈیا کے لوگ جانتے ہیں اور مجھے اس معاملے پر جس فورم پر بھی بلایا گیا میں وہاں ضرور جاؤں گا اور جو بھی تحقیقات ہوں گی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو حملے کے بعد حکومت نے وہی اقدامات کئے جو قومی امنگوں کی ترجمانی ہیں اور امریکہ سمیت سب کو یہ معلوم ہو گیا ہے کہ جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم ایک ہے اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر ائیربیس پر پاکستان کی موجودگی ہے اور شمسی ائیر بیس کو خالی کروانے کا فیصلہ حتمی ہے اس میں کسی قسم کی ردوبدل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے مجبوری کی وجہ سے ہتھیار اٹھائے ان کو کہوں گا کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور میرے نزدیک طالبان اچھے یا برے نہیں ہوتے بلکہ جو کوئی بھی ہتھیار اٹھاتا ہے وہ اچھا نہیں ہو سکتا۔ 

خبر کا کوڈ : 119461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش