1
0
Tuesday 6 Dec 2011 23:42

یوم عاشور پر پرامن رہنے پر طالبان کے بھی شکرگزار ہیں، رحمان ملک

یوم عاشور پر پرامن رہنے پر طالبان کے بھی شکرگزار ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ یوم عاشور پر پرامن رہنے پر طالبان کے شکرگزار ہیں، وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حسین حقانی کا نام ای سی ایل پر ڈال دیا ہے۔ وزارت داخلہ میں قائم نیشنل کرائسسز مینجمنٹ سیل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران علما اور انتظامیہ کے درمیان بہترین تعاون رہا، رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے گذشتہ روز کے دونوں دھماکے گیس سلنڈر کے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے محرم کے دوران پرامن رہنے کی ان کی اپیل پر عمل کیا ہے اور پرامن رہنے پر طالبان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
رحمان ملک نے کہا کہ وہ پھر اپیل کرتے ہیں کہ طالبان ہتھیار ڈال کر ملکی سلامتی کیلئے آگے آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ موبائل سروس کو مجبورا بند کرنا پڑا، رحمان ملک نے بتایا کہ آج رات 8 بجے کے بعد موبائل سروس بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی بیواوٴں کو بیرون ملک بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حسین حقانی کا نام ای سی ایل پر ڈالا جاچکا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے یوم عاشور نسبتاً پرامن طور پر گزر جانے پر طالبان کا شکریہ ادا کیا ہے اور مستقبل میں ان کے ساتھ بات چیت کا بھی اشارہ دیا ہے۔ منگل کو نویں محرم اور یوم عاشور کے جلوسوں کے اختتام پر اسلام آباد میں ایک اخباری بریفنگ سے خطاب کرتے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو جو ہدایات دی تھیں ان پر پوری طرح عمل کیا گیا اور شدت پسند عناصر ملک میں جو گڑ بڑ کرنا چاہتے تھے وہ نہیں کر سکے۔
انہوں نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں کوئی بڑی گڑبڑ نہ ہونے پر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف اور داخلہ سیکریٹریوں کے علاوہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی طالبان کے لیے تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔
انھوں نے اس موقع پر کہا کہ میں نے طالبان سے اپیل کی تھی کہ محرم الحرام کا احترام کیا جائے اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے بھی اس بار احترام کیا ہے اور یہ خوش آئندہ ہے۔
رحمان ملک نے طالبان کے ساتھ بات چیت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئیں ہتھیار پھینک دیں اور پاکستان میں مل جل کر کام کرتے ہیں اور یہ پیشکش آج بھی میری طالبان کو ہے۔
رحمان ملک کے مطابق جہاں میں پوری کمیونٹی، علماء کرام کا شکریہ ادا کر رہا ہوں وہیں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کروں گا، جنھوں نے محرم میں تشدد ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔
یاد رہے کہ رحمان ملک ماضی میں طالبان کے خلاف سخت مؤقف کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہیں ظالمان کہہ کر پکارتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ماضی میں طالبان کو مذاکرات کی مشروط پیشکش بھی کر چکے ہیں۔ رحمان ملک نے نیوز بریفنگ میں مزید کہا کہ محرم کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اور تیسری طاقت کی حکمت عملی کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں نویں محرم اور یوم عاشور کے ماتمی جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 120147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
پاکستان میں امسال روز عاشوراء حسینی ع کے موقع پر خفیہ ایجنسیوں میں موجود پاکستان کے غدار، شیطان بزرگ امریکہ و وہابیت ناصبیت آل سعود آل یہود کے نمک خوار ایجنٹوں کے پالتو غنڈے طالبان اپنے سرپرستوں کی ہدایت پر شیعہ کش کارواییوں سے دور رہے
تا کہ چند روز قبل شیطان بزرگ امریکہ کے حملے میں مہمند ایجنسی میں شہید ہونے والے فوجیوں کی خبر اور رایے عامہ کسی اور خبر کے تحت تاثیر قرار نہ پایے۔ محرم الحرام اور عاشوراء کے حوالے سے سخت سیکیورٹی اور فول پروف انتظامات کی خبریں ڈھکوسلے بازی ہے۔
پاکستان کے وزیر داخلہ شیطان ملک کا ہزاروں عوام، فوج اور پولیس کے کھلے قاتلوں طالبان کا روز عاشوراء کے حوالے سے شکریہ ادا کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
لمحئہ فکریہ۔۔۔یذید وقت امریکہ کے ایجنٹ طالبان، رحمان ملک کے حکم پر ہی شاید دہشت گردی کرتے ہیں۔۔۔رحمان ملک نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عاشورا کے جلوسوں پر حملہ نہ کرنے پر طالبان کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔لیکن رحمان ملک شاید یہ بھول گئے کہ طالبان نے شب عاشور کو درہ آدم خیل سے کوہاٹ شہر میں جلوس عزا پر راکٹوں سے حملہ کیا اور روز عاشورا اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں سے ہنگو شہر میں عزاداروں کو نشانہ بنایا۔۔۔لیکن نشانہ خطا ہو گیا۔۔۔اور ان خبروں کو میڈیا پر بلیک آؤٹ کیا گیا۔۔
ضروری ہے کہ ہم اپنے شیعہ ذرایع ابلاغ شیعہ نیوز ویب ساییٹس سے منسلک رہیں، خود بھی با خبر رہیں اور دوسروں کو بھی حقیقت سے باخبر رکھیں۔
ہماری پیشکش