0
Wednesday 7 Dec 2011 13:36

پاراچنار میں دو سو سال سے جاری قدیم جلوس عزا کا انعقاد، ایک لاکھ سے زیادہ عزاداروں کی شرکت

پاراچنار میں دو سو سال سے جاری قدیم جلوس عزا کا انعقاد، ایک لاکھ سے زیادہ عزاداروں کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ روز عاشورا مرکزی امام بارگاہ سے نکلنے والا جلوس لبیک یا حسینؑ، لبیک یا مہدیؑ اور مردہ باد ٰیزیدیت اور مردہ باد امریکہ کے نعرے
لگاتا ہوا کرم ملیشا، طوری قبرستان، ہزارہ قبرستان میں عزاداری و سینہ کوبی کرتے ہوئے دوبارہ اپنے منزل مقصود مرکزی امام بارگاہ کی طرف رواں دواں
ہو گیا۔ آئی ایس او کے زیر اہتمام ڈاکخانہ چوک پر نماز مغربین باجماعت کا
انتظام کیا گیا۔ شدید سردی کے باوجود پاراچنار شہر میں دو سو سال سے جاری قدیم جلوس عزا کا انعقاد کیا گیا، ایک لاکھ سے ذیادہ عزاداروں نے شرکت کی۔ جلوس میں شریک عزاداروں نے یزید وقت امریکہ اور اس کے پاکستان کے اندر موجود ایجنٹ نام نہاد طالبان و سپاہ یزید کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ناموس سیدالشہداء پر قربان ہونے والے 1400 سے ذیادہ شہدائے پاراچنار کے تصاویر و فینافلیکس بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ علمائے کرام نے اپنی تقریروں میں دور حاضر کی یزیدیت کی طرف سے فلسطین بحرین کوئٹہ و پاراچنار میں جاری ظلم و جبر کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اور مظلوموں کی آہ براہ راست عرش الہی تک پہنچتی ہے۔ جلوس رات کے وقت شام غریباں کی مجلس کے وقت مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں اختتام پزیر ہو گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 120256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش