0
Wednesday 30 Sep 2009 10:30

بلیک واٹر کا فرنٹ مین کیپٹن زیدی گرفتار

بلیک واٹر کا فرنٹ مین کیپٹن زیدی گرفتار


انٹر رسک سکیورٹی کا مالک علی جعفر زیدی گرفتار سکیورٹی کے معاملات کی چھان بین،تربیت یافتہ افراد کی تعداد 200 تک ہے
اسلام آباد:امریکی سفارت خانے کی سکیورٹی پر مامور نجی سکیورٹی کمپنی کا مالک عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ انٹر رسک سکیورٹی کمپنی کے مالک کیپٹن (ر) علی جعفر زیدی کو پولیس نے اس وقت اپنی حراست میں لیا جب وہ عبوری ضمانت کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر کی عدالت سے درخواست خارج ہونے پر باہر نکل رہے تھے۔ علی جعفر زیدی کی ذاتی رہائش گاہ پر پولیس تھانہ کوہسار نے گذشتہ ہفتے کے روز چھاپہ مار کر 65 ایکشن پمپ رائفلز،36 پستول مع ایک ہزار راونڈ برآمد کئے تھے۔ تاہم پولیس کارروائی کے وقت انٹررسک کمپنی کا مالک اپنی رہائش گاہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے بھی مذکورہ کمپنی کو ضابطے کی خلاف ورزی پر این او سی منسوخ کر دیا ہے۔ انٹر رسک کمپنی پر مبینہ
طور پر امریکن نجی سکیورٹی فرم بلیک واٹر کو خدمات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ دریں اثناءسکیورٹی ایجنسیز کے اعلیٰ حکام چھان بین کے دوران ابھی تک اس معاملہ پر نہیں پہنچ سکے کہ علی جعفر زیدی نے صحیح طور پر کتنے لوگوں کو تربیت دی۔ مختلف حوالوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تربیت پانے والے ریکروٹس کی تعداد 70 سے 200 ہو سکتی ہے۔ ریکارڈ کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ درجنوں کی تعداد میں افراد تربیت لے رہے تھے۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ کتنے لوگوں نے زیدی سے فائدہ اٹھایا۔ ریکروٹس کے بارے میں اصل دستاویزات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ یہ خدشہ ہے کہ ان میں جعلی دستاویزات بھی ہو سکتی ہیں،ان کی شناخت چھپانے کے حوالے سے ایک غیر ملکی سفارتخانہ بھی اس میں ملوث ہو سکتا ہے،اب تک کی معلومات کے مطابق ممنوعہ انٹررسک سکیورٹی کمپنی اور اس کے ملازمین کا براہ راست بلیک واٹر یا زی ورلڈ وائیڈ سے تعلق ہے جو ملکی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 12374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش