3
0
Thursday 22 Dec 2011 15:25

جمعیت کے غنڈوں کا یوم حسین ع کے پروگرام پر دھاوا، 15 امامیہ طلبہ زخمی، 3 روزہ سوگ کا اعلان

جمعیت کے غنڈوں کا یوم حسین ع کے پروگرام پر دھاوا، 15 امامیہ طلبہ زخمی، 3 روزہ سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے آج (جمعرات) امام حسین ع کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اُمت مسملہ کو وحدت کا پیغام دینے کے حوالے سے یوم حسین ع کا انعقاد کیا جانا تھا۔ آج صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈیڑھ سو سے زائد غنڈے پروگرام کو ثبوتاژ کرنے کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے گراونڈ میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور امامیہ طلبہ کو یونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو پر روکنے کی کوشش کی۔ امامیہ طلبہ کی جانب کوشش کی گئی کہ معاملات خراب نہ ہوں اور افہام و تفہیم سے معاملہ حل ہو جائے، مگر اسلامی جمعیت کے طلبہ کی زبان پر ایک جملہ تھا کہ ہم یہ پروگرام کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پروگرام کرانے کے اصرار پر جمیت کے غنڈوں نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اور امامیہ طلبہ پر پھتراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں دس سے زائد امامیہ طلبہ زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین قمبری بھی شامل ہیں۔ اسلامی جمعیت کے غنڈوں کی درندگی اس وقت مزید دیکھنے میں آئی، جب جناح اسپتال میں زخمیوں کو داخل کرایا جا رہا تھا کہ ایک بار پھر جمعیت کے دو سو سے زائد غنڈوں نے جھتے کی شکل میں اسپتال کے باہر کھڑے امامیہ طلبہ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں سابق مرکزی صدر سید فرحان حیدر زیدی، شیخ سہیل، عمار آغا سمیت مزید پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

اسلام ٹائمز کے رابطہ کرنے پر سابق مرکزی آئی ایس او ناصر عباس شیرازی نے بتایا کہ یوم حیسن ع کے حوالے سے امامیہ طلبہ نے تمام ضروری کارروائی کی ہوئی تھی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے باقاعدہ پروگرام کا اجازت نامہ لیا گیا تھا، مگر گزشتہ رات سے امامیہ طلبہ کو جمعیت کے غنڈوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انہوں نے متوقع صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ کو فون کیا اور تمام صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس پر لیاقت بلوچ نے انہیں اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی رہنما سے بات کرنے اور یوم حسین ع کے پروگرام میں خلل پیدا نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت کے اس اقدام کے خلاف آج شام چار بجے ملک کے تمام بڑے شہروں پریس کانفرنسز کی جائیں گے اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ آئی ایس او پاکستان نے اس واقعہ پر تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پروگرام سے ایک رات قبل ہی جمعیت نے جان بوجھ کر اُسی گراونڈ میں اور اُسی وقت شان صحابہ کے نام سے ایک اور پروگرام کے پوسٹرز لگا دیئے، جس کا مقصد یوم حسین ع کے پروگرام کو روکنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 124319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

لگتا ہے جمعیت کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
کون استعمال کر رہا ہے، انکی حرکتیں تو ایک جیسی ہیں
سالہا سال سے وہ غنڈہ گردی کر رہے ہیں، افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے کوئی اس واقعہ کی مذمت نہیں آئی۔
مجھے شیعہ جوانوں پر انکے مظالم نے رلا دیا۔
Pakistan
Sabit ho gya k jese aaj bhi Hussainyat k muqablay mai Yazeed Jamiat ki shakal mai ber-sar-e-pekaar hai...
ہماری پیشکش