0
Thursday 5 Jan 2012 13:14

ایساف کا پاکستانی چوکیوں پر حملہ بلااشتعال اور کھلی جارحیت تھا، ترجمان پاک فوج

ایساف کا پاکستانی چوکیوں پر حملہ بلااشتعال اور کھلی جارحیت تھا، ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں تعینات انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) کا 25 اور 26 نومبر کی درمیانی رات پاکستانی چوکیوں پر حملہ بغیر اشتعال کے کی گئی کارروائی اور کھلی جارحیت تھا جس نے عسکریت پسندی اور دہشتگردی کیخلاف حکومت پاکستان اور پاک فوج کی کوششوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے کثیر الاشاعت چینی اخبار چائینز بزنس ویو کو انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی تحقیقات کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ ایساف کا یہ اقدام مکمل طور پر بلااشتعال تھا، پاک فوج خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے اور مقصد کا حصول باہمی اعتماد اور تعاون کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن پاک فوج یا آئی ایس آئی کے علم میں لائے بغیر کیا گیا، القاعدہ اور پاکستان میں اس کے ہمدردوں کیخلاف آئی ایس آئی کی کامیابیوں کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا، آئی ایس آئی نے سی آئی اے کی مدد کے بغیر القاعدہ کے ایک سو کے قریب سینئر رہنماؤں کو ہلاک یا گرفتار کیا، اسامہ بن لادن کے واقعہ کے بعد امریکہ پر یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ آئندہ اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی صورت میں فوجی، خفیہ معلومات کے تبادلے، سیاسی اور سفارتی تعلقات کے شعبوں میں تعاون پر نظرثانی ناگزیر ہو جائیگی، چنانچہ نیٹو حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات زوال پذیر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 127831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش