0
Wednesday 11 Jan 2012 11:35

سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد پہلا امریکی ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک

سلالہ چیک پوسٹ حملے کے بعد پہلا امریکی ڈرون حملہ، 5 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ سلالہ بیس پر حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا نیوز کے مطابق میران شاہ کے علاقے چشمہ پل میں واقع ایک گھر پر امریکی ڈرون حملوں نے دو میزائل فائر کیے۔ میزائل لگنے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ نومبر میں نیٹو فوج کی طرف سے پاکستان کی سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر پاکستان کے شدید ردعمل پر امریکا نے ڈرون حملے بند کر دیئے تھے، لیکن آج پھر ایک اور حملہ کر دیا گیا۔ نئے سال کا یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔ یہ حملے نیٹو حملے کے 45 دن بعد کیا گیا جبکہ اس سے قبل ڈرون حملہ 54 روز پہلے کیا گیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق چھبیس نومبر کے نیٹو حملے کے بعد پہلا ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں کیا گیا ہے۔ میرانشاہ میں مکان پر امریکی جاسوس طیاروں کے دو میزائل حملے کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، علاقے میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں، واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو افواج کی جانب سے حملے کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے، نیٹو حملے سے قبل شمالی وزیرستان میں تحصیل شوالہ کے علاقہ پدم شاہ میں ڈرون طیاروں کے ذریعے ایک گھر پر چار میزائیل داغے گئے تھے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 129401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش