0
Sunday 15 Jan 2012 00:38

کسی کو اچھا لگے يا نہ، نئے انتخابات کا راستہ نہيں روکا جا سکتا، چودھری نثار

کسی کو اچھا لگے يا نہ، نئے انتخابات کا راستہ نہيں روکا جا سکتا، چودھری نثار
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آصف زرداری نہ جانے قوم سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہيں، پيپلزپارٹی کے دور ميں عوام کو مايوسيوں اور پريشانيوں کے سوا کچھ نہيں ملا، کسی کو اچھا لگے يا نہ، نئے انتخابات کا راستہ نہيں روکا جا سکتا۔ راولپنڈی کے علاقہ ميرا موہڑہ ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کو ايک نازک موڑ پر لا کھڑا کيا ہے۔ پاکستان کا قبلہ درست کرنے کے ليے عوام اپنا کردار ادا کريں، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ايک کھلاڑی مشرف کی باقيات کو کندھے پر بٹھا کر انقلاب کي باتيں کر رہا ہے، انقلاب پاکستان کی ضرورت ہے مگر وہ لوگ کيسے انقلاب لا سکتے ہيں جن کی ٹيم ميں جعلی ڈگری والے ہوں۔
خبر کا کوڈ : 130303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش