0
Tuesday 24 Jan 2012 01:06

سٹیفن کلارک کی تحقیق پر قائم ہیں، امریکہ نے نیٹو حملے پر پاک فوج کی رپورٹ مسترد کر دی

سٹیفن کلارک کی تحقیق پر قائم ہیں، امریکہ نے نیٹو حملے پر پاک فوج کی رپورٹ مسترد کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگان نے سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے جاری رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے بارے پاک فوج کی رپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ترجمان کیپٹن جان کربی اور امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے پریس سیکرٹری جارج لٹل کا کہنا تھا کہ امریکہ نیٹو حملے پر بریگیڈئیر جنرل سٹیفن کلارک کی جانب سے مرتب کردہ سینٹ کام کی رپورٹ پر قائم ہے۔ پاک فوج کی رپورٹ پر امریکی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان پر بارہا واضع کیا جا چکا ہے کہ نیٹو نے سلالہ چیک پوسٹ پر بلا اشتعال حملہ نہیں کیا۔
 
امریکہ کی جانب سے پاکستان کو سلالہ چیک پوسٹ حملے کی مشترکہ تحقیقات میں حصہ لینے بارے کہا گیا تھا مگر پاکستان نے تحقیقات میں حصہ لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کپیٹن جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تعاون جاری ہے۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم ماضی کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کے ساتھ بہترین ریلیشن کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی روٹ بند کئے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پیٹاگان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ نیٹو سپلائی روٹ جلد کھولے جانے کا خواہاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 132617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش