0
Thursday 2 Feb 2012 01:59

کراچی میں امن کے لئے تمام ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، آئی جی سندھ

کراچی میں امن کے لئے تمام ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں قتل کی وارداتیں روکنے کیلئے پولیس کوششیں کر رہی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کراچی میں اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے دفتر میں ڈسپنسری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ مشتاق شاہ نے کہا کہ کراچی میں فرقہ ورانہ قتل کی وارداتیں روکنے کیلئے اسنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس نظام بھی موثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے سی آئی ڈی، کرائم رینج سمیت تمام ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ کراچی میں خفیہ اطلاعات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، تین وکلاء کے قتل کیس کی تفتیش جاری ہے۔ آئی جی سندھ کے مطابق ایس ایس یو میں ڈسپنسری کی بہت ضرورت تھی اس کی مدد سے ٹریننگ کے دوران جوانوں کو لگنے والی چوٹوں پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 134871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش