0
Tuesday 20 Oct 2009 16:14

یمن کے علاقے رازح کے ہوائی اڈے پر الحوثی کے جنگجووں کا قبضہ

یمن کے علاقے رازح کے ہوائی اڈے پر الحوثی کے جنگجووں کا قبضہ
الحوثی گروپ کی طرف سے صادر کئے گئے ایک بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجووں نے رازح کے علاقے میں واقی ایک ہوائی اڈے کو فوج کے قبضے سے چھڑوا کر اپنے قبضے میں کر لیا ہے۔ اس بیانیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈے پر موجود تمام اسلحہ اور دوسرے وسائل کے ذخائر پر بھی ان کے افراد کا قبضہ ہو گیا ہے۔ رازح کے علاقے میں الحوثی جنگجووں اور یمن کی فوج کے درمیان جھڑپیں 2 روز سے جاری تھیں۔ اس بیانیہ کے مطابق گذشتہ چند دنوں میں یمن کے جنگی طیاروں نے مختلف شہری علاقوں پر بمباری کی جسکی وجہ سے عام شہریوں کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دوسری طرف الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق یمن کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے ایک متروکہ اسپتال کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس میں الحوثی گروپ کے کئی جنگجو مارے گئے جبکہ الحوثی گروپ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے وزیر داخلہ کے دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپتال متروکہ نہیں تھا بلکہ اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مشغول تھا اور اس میں جاں بحق ہونے والے عام شہری تھے۔
خبر کا کوڈ : 13527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش