0
Wednesday 8 Feb 2012 22:44

آصف علی زرداری نے اپنے من پسند فرد کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا، چوہدری نثار علی خان

آصف علی زرداری نے اپنے من پسند فرد کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا، چوہدری نثار علی خان

اسلام ٹائمز۔ 20 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت اس ترمیم کو متفقہ طور پر لانا چاہتی ہے لیکن مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ترمیم کی منظوری کے لئے 228 ارکان کے ووٹ درکار ہوتے ہیں لیکن حکومت کے پاس 190 ممبران کی حمایت موجود ہے۔ آج کامران خان کے ساتھ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حکومت حالیہ انتخابات کو ہائی جیک نہیں کر سکتی لیکن ان میں بگاڑ پیدا کرے کی کوشش ضرور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین دنوں سے حکومت سے اس معاملے پر بحث جاری ہے کہ انتخابات کو شفاف کیسے بنایا جائے۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر آزاد کا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے من پسند فرد کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹھائیس ممبران کی نااہلی کے ذمہ دار چیف الیکشنر کمشنر ہیں۔  

خبر کا کوڈ : 136427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش