0
Friday 10 Feb 2012 01:46

سوئس عدالت کو خط لکھنے کا جواب میرے وکیل دیں گے، گیلانی

سوئس عدالت کو خط لکھنے کا جواب میرے وکیل دیں گے، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام کے ساتھ اقتصادی خود مختاری ضروری ہے۔ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہی روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ اقتصادی ٹیم کو موجودہ حکومت کے پانچوں اور آخری قومی بجٹ کے ذریعے عوام کو خاطر خواہ ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم سے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ملاقات کی تھی۔ مجموعی معاشی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ محاصل کے اہداف کے سلسلے میں جاری پیشرفت سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ مشیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں ٹیکس و صوبوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے مشیر خزانہ کو ہدایت کی کہ معاشی پیداوار میں استحکام کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ معیشت کے مضبوط ہونے سے ہی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مشیر خزانہ کو آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ سماجی شعبے کی ترقی بالخصوص بنیادی ضروریات کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام مہنگائی میںکمی کے لیے پالیسی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

قبل ازیں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سوئس عدالتوں کو خط لکھنے کا جواب ان کے وکیل دیں گے۔ فوج ان کے ساتھ ہے۔ اسلام آباد میں اعلی وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈرگ ریکولیٹری اتھارٹی کو 20 ویں ترمیم میں حل کر لیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے پاکستان مین فوج کے سیاسی اثر ورسوخ کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ان کا موقف ہے ہمارا موقف ہے کہ فوج ہمارے ساتھ ہے۔ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کری روڈ پر گریڈ بیس تا بائیس کے وفاقی ملازمین کیلئے ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ سکیم میں 620 پلاٹ اعلی سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر دیئے جایئں گے۔ واضح رہے کہ ادھر وزیر اعظم نے ہاؤسنگ سوسائٹی کا افتتاح کیا ادھر اسلام ہائیکورٹ میں اس سوسائٹی کے خلاف حکم امتناعی لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 136692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش