0
Sunday 12 Feb 2012 12:52

تشدد نفرت کا موجب بنتا ہے اور عدم تشدد محبت کا وسیلہ ہے،اے این پی

تشدد نفرت کا موجب بنتا ہے اور عدم تشدد محبت کا وسیلہ ہے،اے این پی
اسلام ٹائمز۔ باچا خان بابا ایک باعمل مسلمان تھے وہ خطے کی تبدیلی کے لیے جو کچھ کرنا چاہتے تھے ان کو کرنے نہیں دیا گیا، ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر یونس خان بونیری نے پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی کابینہ و مجلس عاملہ کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلسفہ عدم تشدد ان کی جدوجہد کی اہم خصوصیت تھی ۔وہ کہتے تھے تشدد نفرت کا موجب بنتا ہے اور عدم تشدد محبت کا وسیلہ ہے۔ وہ کہتے تھے کہ تشدد ہر کوئی کر سکتا ہے اور عدم تشدد صرف بہادروں کی شان ہے۔ان کی عظمت کا کھلا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے پختونوں کے جنگجو معاشرے میں صلح جوئی کی داغ بیل ڈالی اور بعد میں سیاسی جدوجہد کے ذریعے آزادی،انصاف،عدم تشدد اور مساوات جیسے عظیم آفاقی نکات کے علمبردار بنے۔اس موقع پر پختون ایس ایف کے صوبائی صدر رضا خان جدون،جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پائندہ خان اور سیکریٹری اطلاعات شہزاد ڈالمیا نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 137139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش