0
Saturday 11 Feb 2012 15:10

ہم پر الزامات لگانے والے اپنے لوگوں کے قاتلوں کو اپنی صفوں میں تلاش کریں، اے این پی

ہم پر الزامات لگانے والے اپنے لوگوں کے قاتلوں کو اپنی صفوں میں تلاش کریں، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیے میں اے این پی کے ترجمان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی الزامات کے بجاے افہام و تفہیم اور بھائی چارے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوامی نیشنل پارٹی پر الزامات لگانے والے اپنے کارکنان کے قاتلوں کو اپنی صفوں میں تلاش کریں، ہم جیو اور جینے دو کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، زمانہ جاہلیت کی مثالیں دینے والوں نے اپنے ہی قومیت کے ہزاروں شہریوں کو قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والوں کو اہم تنظیمی عہدوں پر فائز کیا گیا اور پوری میڈیا کے سامنے انہوں نے ہزاروں لوگوں کی قتل کی ذمہ داری بھی قبول کرنے والے کو اپنی تنظیمی مفاد کے لیے معاف کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زمانہ جاہلیت کے شہرہ آفاق نعرے جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے کے خالق اور اس کے لیے کراچی کے در و دیوار اور شہر قائد کے گلی کوچوں کو خون سے رنگنے والے کو دنیا جانتی ہے، ہم اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ کراچی میں جتنے بھی شہریوں کا قتل عام ہوا اس کی مکمل تحقیقات اور ہونی چاہیے اور ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہیے، میڈیا میں الزامات کا بازار گرم کرنے والے عدالت میں جاکر گواہی کا حوصلہ پیدا کریں، عوامی نیشنل پارٹی الزامات کے بجائے افہام و تفہیم اور بھائی چارے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

اے این پی کے ترجمان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ہزاروں کارکنان و عہدیداران کے قتل کا ذمہ داران کا ذمہ دار کون ہیں، جے آئی ٹیز رپورٹس کے بعد کراچی کی قتل و غارت گری کے ذمہ داران کے بارے میں مزید کچھ کہنے کی گنجائش نہیں، میڈیا پر قتل و غارت گری کے سچے یا جھوٹے الزامات لگانے والے عدالت میں جاکر گواہی دیں تاکہ ذمہ داران کو کڑی سزا مل سکے، ہم جیو اور جینے دو کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ تاریخ کا انتہائی سبق آموز پیرا ہے کہ سانحہ بارہ مئی والے دن چیف جسٹس کو شہر آنے سے روکنے کے لیے پچاس سے زائد لوگوں کے قتل کے ذمہ داران آج اسی چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں، ایک سال میں 48 ہڑتالیں کرنے کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عوامی نیشنل پارٹی پر بے سر و پا الزامات لگا رہے ہیں ہمارے پاس ایسے ہزاروں متاثرین موجود ہیں جو سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داران کے ظلم و ستم کا نشانہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 136944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش