0
Wednesday 15 Feb 2012 00:33

حکومتی گاڑی چلنے کا کریڈٹ ن لیگ کو جاتا ہے، پیر صابر شاہ

حکومتی گاڑی چلنے کا کریڈٹ ن لیگ کو جاتا ہے، پیر صابر شاہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کے باوجود حکومت کی گاڑی آہستہ آہستہ چل رہی ہے، جس کا کریڈٹ ن لیگ کو جاتا ہے، اے این پی نے ہم سے 9 ووٹوں کی درخواست کی تھی لیکن ہم نے معذرت کر لی کیونکہ ہم حکومت کے خلاف ہیں، پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ اداروں کے ساتھ ٹکراؤ والا ہے اور ملک میں بے شمار مسائل موجود ہیں لیکن ان تمام مسائل کے باوجود جو سیاسی گاڑی ہے آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اسکا تمام ترکریڈٹ مسلم لیگ (ن) کو جاتا ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) نے ایک درست سمت میں اپوزیشن کی ہے اور ہر مسئلے کے حل میں ہمارا مثبت کردار رہا ہے اور ہم اس کردار کو جاری رکھیں گے۔
 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ ہے، اے این پی کے رہنمائوں نے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی اور ہم سے درخواست کی کہ ہم اپنے 9 ووٹ ان کو دیں لیکن ہم نے ان سے معذرت کر لی کیونکہ ہم حکومت کو سپورٹ نہیں کر سکتے۔
خبر کا کوڈ : 137855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش