0
Thursday 16 Feb 2012 11:47

امریکہ کو ایران کےخلاف حملے کی صورت میں بھرپور جواب ملے گا، روس

امریکہ کو ایران کےخلاف حملے کی صورت میں بھرپور جواب ملے گا، روس
اسلام ٹائمز۔ روس کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نیکولائی ماکاروف نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی یا اسرائیلی کسی بھی طرح کے حملے کی صورت میں اسے بھرپور جواب ملے گا۔ ادھر ترکی کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف کسی بھی طرح کے حملوں کو تباہ کن قرار دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیکولائی ماکاروف نے کہا کہ روس حقیقت پسندی سے ایران اور اس کے اطراف کے علاقوں کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ممکنہ جنگ کی صورت میں مختلف آپشنز سے کام لے گا۔ ماکاروف نے ایران کی مسلح افواج کے بھرپور طرح سے تیار رہنے پر مبنی ایران کے اعلیٰ حکام کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے حکام کے بیانات پر ایرانی حکام کے ردعمل کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے شام کے بارے میں کہا کہ ہم شام کے حالات کا بھی قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ مغرب شام میں لیبیا کا منظر دہرانا چاہتا ہے۔ 

ادھر ترکی کے وزیر خارجہ احمد داﺅد اوغلو نے واشنگٹن میں بین الاقوامی اور سٹرٹیجک امور کے تحقیقاتی سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں کے نہایت تباہ کن نتائج ہونگے۔ انہوں نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے ایران کے حق کی بھی حمایت کی۔
خبر کا کوڈ : 138232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش