0
Tuesday 28 Feb 2012 21:56

وحیدہ شاہ کو گرفتار کر کہے نا اہل اور نتیجے کو کالعدم قرار دیا جائے، میاں محمد اسلم

وحیدہ شاہ کو گرفتار کر کہے نا اہل اور نتیجے کو کالعدم قرار دیا جائے، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب اور سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے ضمنی الیکشن کے دوران ٹنڈو محمد خان میں پیپلز پارٹی کی امیدوار کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کے عملے پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وحیدہ شاہ کے خلاف ایف آئی درج کر کے فوری گرفتار کر کے اسے نا اہل قرار دیا جائے اور نتیجے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ چار روز گزر جانے کے بعد بھی اس خاتون کے خلاف ضابطے کی کارروائی نہ ہونا الیکشن کمیشن کی بے بسی ظاہر کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے شباب ملی اسلام آباد کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری، میاں محمد رمضان، شباب ملی اسلام آباد کے صدر راؤ جا وید اختر نے بھی خطاب کیا۔

میاں اسلم نے کہا پیپلز پارٹی کے مزاج میں ہی آئین و قانون کی پابندی کرنا نہیں ہے۔ صدر اور وزیراعظم تک آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو پاؤں تلے روندنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اس پارٹی نے ہمیشہ انتخابات میں دھونس اور دھاندلی سے نتائج حاصل کیے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی امیدوار نے جس بری طرح الیکشن ڈیوٹی پر مامور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ اس کے خلاف اب تک انضباطی کارروائی نہ ہونا اور اسے نااہل قرار نہ دینا الیکشن کمیشن پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انھوں نے کہا الیکشن کمیشن اسی طرح بے اختیار اور بے بس رہا تو آئندہ عام انتخابات کے نتائج بھی ضمنی انتخابات سے مختلف نہیں ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 141595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش