0
Wednesday 29 Feb 2012 00:45

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پشاور اور مہمند ایجنسی میں احتجاجی مظاہرے

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پشاور اور مہمند ایجنسی میں احتجاجی مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاسبان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور نیٹو مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین کی قیادت صوبائی صدر ارشد انگار کر رہے تھے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو اور امریکہ، پاکستان اور مسلمانوں کے اصلی دشمن ہیں اور امریکہ سے دوستی نقصان دہ ہے اسلئے حکومت کو امریکہ کیساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ واقعہ پر تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر امریکہ سے تعلقات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، امریکہ اور نیٹو افواج کے ہاتھوں قرآن کی بےحرمتی اسلام اور مسلمانوں کیخلاف کھلی جنگ ہے اور امت مسلمہ کو اس جنگ کا مقابلہ کرنا ہوگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی کے مرتکب فوجیوں کو سزا دی جائے، اور جب تک مجرموں کو سزائے موت نہیں دی جاتی احتجاجی مظاہرے جاری رہینگے۔

دوسری جانب مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی کے قریب چاندہ بازار میں مولانا صاحب الحق کی قیادت میں دارالعلوم عزیزیہ محمودیہ کے طلباء اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرین نے امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کیا اور شدید نعرہ بازی کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نے اسلام دشمنی کا کھلم کھلا مظاہرہ کیا، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خطے کو بدامنی اور جنگ سے محفوظ بنانے کیلئے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو یہاں سے نکالنا ہو گا اور اسلام دشمن امریکہ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 141617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش