0
Friday 2 Mar 2012 22:00

جنرل پاشا کو توسیع دی گئی تو یہ معاملہ سیاسی بن جائے گا، چودھری نثار علی

جنرل پاشا کو توسیع دی گئی تو یہ معاملہ سیاسی بن جائے گا، چودھری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اقتدار اور پیسہ بچانے کیلئے تو سودے بازیاں ہوتی رہیں مگر پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کی قیمت پر ڈیل کرنا ایک قومی جرم سے کم نہ ہوگا۔ صدر زرداری کی خواہش ہے کہ جنرل پاشا کو توسیع دی جائے، اس سے ان کی میمو سمیت تمام گناہ دھل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے حکومت اور حقانی کا مؤقف درست ثابت ہو جائے گا اور میمو کیس میں ان کا حلفیہ بیان غلط ثابت ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ممبئی واقعہ، ریمنڈ ڈیوس، ایبٹ آباد، نیول بیس، سلالہ چیک پوسٹ، جی ایچ کیو اور پریڈ لین پر حملے جیسے واقعات میں انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی ناکامیوں کے بعد اپنے عہدے سے چمٹے رہنا خام خیالی ہے۔ اگر توسیع دے دی گئی تو معاملہ سیاسی بن جائے گا جس پر ہم ہر قسم کا لائحہ عمل اور ردعمل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر یہ تماشہ توسیع کے لیے لگایا جانا تھا تو سپریم کورٹ سمیت پوری قوم کو امتحان میں ڈالنے کی کیا ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ میمو کا تماشا لگا کر توسیع حاصل کرنے کا معاملہ دب جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ الیکشن میں پیسے کے استعمال کا الزام بھی عائد کیا، ان کا کہنا تھا کہ قوم کے لیڈرز منتخب ہونے چاہیئں سوداگر نہیں۔
خبر کا کوڈ : 142351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش