0
Tuesday 6 Mar 2012 10:06

بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ

بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سميت بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں فائرنگ کے واقعات ميں دو افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے بوستان سے ايک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پوليس کے مطابق ضلع موسیٰ خيل کی سب تحصيل زمری ميں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ايک شخص مرغائے کو قتل کر ديا۔ ملزمان فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے۔ 

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے يارو ميں فائرنگ کے نتيجے میں ايک شخص ثناء اللہ جاں بحق ہو گيا۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے بوستان سے ايک شخص کی لاش ملی جسے شناخت کيلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر ديا گيا۔ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد ميں ايک شخص نے فائرنگ کر کے اپنی بيوی سائرہ اور بھائی عبدالقادر کو زخمی کر ديا جبکہ مستونگ کے قريب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے کنٹينر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کلينر زخمی ہو گيا۔ جسے علاج کيلئے کوئٹہ منتقل کر ديا گيا۔
خبر کا کوڈ : 143262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش