0
Tuesday 6 Mar 2012 23:59

پس پردہ قوتیں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں رکاوٹ ہیں، فضل الرحمان

پس پردہ قوتیں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں رکاوٹ ہیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بیداری لانا چاہتے ہیں، ملک بھر میں عوام سے رابطے کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، اگر اسٹبلشمنٹ ہٹ جائے تو دیکھتے ہیں کہ ہمیں کون ہراتا ہے، آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو ہمیں یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، پس پردہ قوتیں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں رکاوٹ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قربانیوں کا صلہ ذلت اور رسوائیوں کی صورت میں مل رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کس حکمراں کو اختیار ہے کہ زبانی معاہدوں پر قوم کو فروخت کیا جائے، پاکستان اور اسکی پالیسیوں میں امریکہ کی بالادستی قبول نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ بڑے بڑے جلسوں کے باوجود انتخابات میں کامیاب کیوں نہیں ہوتے ہم کہتے ہیں کہ اسٹبلشمنٹ ہٹ جائے تو دیکھتے ہیں کہ ہمیں کون ہراتا ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باوجود ہم بھکاری کے بھکاری رہے، ادارے اپنی ناکامی تسلیم کریں، وہ کیوں تسلیم نہیں کرتے کہ ناکام ہوئے ہیں، بیس برسوں میں بھارت عالمی معیشت کا حصہ بن گیا اور ہم کہاں کھڑے ہیں، جنگ میں ستر ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور ہمیں ساڑھے چار ارب ڈالرز ملے، انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 143529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش