0
Wednesday 7 Mar 2012 23:54

پشاور میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی

پشاور میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ، بچہ جاں بحق، 3 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کوہاٹ روڈ و خوپل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوہاٹ روڈ پر واقع مروزئی پل کے قریب سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، .جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑا دیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکورٹی سخت کر دی گئی، اور مذکورہ پل کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، بتایا جاتا ہے کہ مشکوک شخص کے قبضے سے ریموٹ کنٹرول برآمد ہوا تھا، آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم سکول وین کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے میں۲کلو گرام دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا۔

دریں اثناء مردان کی سی ڈی مارکیٹ میں دھماکے سے ۲۶ سے زائد دکانیں تباہ ہوگئیں، ذرائع کے مطابق تخت بھائی تحصیل میں ٹکر روڈ پر تخریب کاروں نے خورشید مارکیٹ میں باردوی مواد نصب کر رکھا تھا، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں مارکیٹ میں سی ڈیز کی لگ بھگ ۲۳ دکانیں تباہ ہوگئیں جبکہ تین کریانہ دکانیں بھی دھماکے کی زد میں آئیں، دھماکے کے بعد قریبی علاقوں میں مقیم شہری گھروں سے نکل آئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 143807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش